Fizza Khayal Rakhna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Mirza Sajjad Mumtaz
بولی یہ رو کے زہرا، فضہ خیال رکھنا
ہر حال میں تو گھر کا فضہ خیال رکھنا
میں جانتی ہوں فضہ تم نے بڑا ہی اچھا
ہے ساتھ بھی نبھایا میرا خیال رکھا
اب بعد میرے گھر کا فضہ خیال رکھنا
ہر دکھ میں ساتھ میرا تم نے دیا ہے فضہ
مثل بہن اے فضہ ہمراہ تھی ہمیشہ
آگے بھی میری بہنا فضہ خیال رکھنا
بابا نے جب قضا کی امت نے تب دغا کی
تو نے مگر وفا کی میں نے تجھے دعا کی
بچوں کا اور اپنا فضہ خیال رکھنا
نازوں سے جس کو پالا، نے دھوپ میں نکالا
وہ کربلا میں ہوگا تنہا حسین میرا
اس دم میرے پسر کا فضہ خیال رکھنا
دربار کا تو منظر دیکھا ہے تم نے چل کر
زینب کے جب اے خواہر آئے گا وقت سر پر
ماں بن کے ساتھ دینا فضہ خیال رکھنا
مجھ پر بھی روئے گی وہ حیدر کو روئے گی وہ
شبر کو روئے گی وہ سرور کو روئے گی وہ
بن کر سہارا اس کا فضہ خیال رکھنا
سجاد و محتشم یہ فضہ سے بولی زہرا
ہے گھر ترے حوالے میری بہن یہ میرا
میری طرح سبھی کا فضہ خیال رکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.