Sada e karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
صدائے کربلا حسین زباں زباں ہے یا حسین
جہاں نہ فکر جا سکے ارادہ نہ جسکو پا سکے
جو ذہن میں نہ آ سکے ہے ایک معجزہ حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
نظر نظر پلک پلک بشر بشر ملک ملک
زمیں سے آسماں تلک ملا جگہ جگہ حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
نظر کا انتخاب ہے لہو کا انقلاب ہے
ہمارا کل حساب ہے لکھا علی پڑھا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
کہیں اذاں کہیں بھجن کہیں دعا کہیں نمن
کہیں قسم کہیں وچن کسی کا دیوتا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
ستم کی جنبشِ ہوی لہو کی بارش ہوی
ہزار بندشیں ہوی رکی نہ یہ عزا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
سبیلونا قرأتوں صراتنا نجاتنا
حیاتنا مماتنا ہمارا نہ خدا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
ملک کو بال و پَر دیےء خدا کے دیں کو سر دیےء
سبھی کے کان بھر دیےء کرم کی انتہا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
غموں کے ساے گھٹ گےء اندھیرے سارے چھٹ گےء
پہاڑ پیچھے ہٹ گئے جہاں بھی گونج اٹھا حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
وہ انما کی شان ہے وہ کل کفا کی آن ہے
وہ فاطمہ کی جان ہے وقار ھل اتیٰ حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
ثبوتِ نیر وفا وجودِ عامر رضا
سمیٹے ہے جو کربلا ہے ایسا مرثیہ حسین
صدائے کربلا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.