Gham e Ali Kaise Saha Hasan Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
لوگوں نے ہائے کتنا تڑپایا پنجتن کو
مسجد میں مار ڈالا کعبے کے بت شکن کو
بیٹے کے سامنے جو ماں باپ پر ہوئے ظلم
اب تک رلا رہے ہیں تربت میں وہ حسن کو
زہرا کے بعد علی کو لوگوں نے جیسے مارا کیسے سہا حسن نے
زہرا کا زخمی چہرہ اور زخمی سر علی کا کیسے سہا حسن نے
جب گود میں حسن نے بابا کے سر کو رکھا
دیکھا جو زخم سر پر تو بولے انا للہ
زہرا کے زخم جیسا زخم علی تھا گہرا کیسے سہا حسن نے
مظلومی علی پر ماتم کی صف بچھا کر
اک دوسرے کو غم سے اپنے گلے لگا کر
رونا حسین کا اور عباس کا تڑپنا کیسے سہا حسن نے
مسجد سے جب علی کو حسنین لائے گھر میں
سب بیٹیوں نے رو کر ڈالی تھی خاک سر میں
بابا کو خوں میں ڈوبا جب بیٹیوں نے دیکھا کیسے سہا حسن نے
در پر یتیم بچے کوزے لیے کھڑے ہیں
ہے کون اب یتیموں کے سر پہ پوچھتے ہیں
رو رو کے جب علی کو فضہ نے یہ بتایا کیسے سہا حسن نے
غسل و کفن علی کو حسنین دے چکے جب
غش کر گئیں حسن کو رو کر یہ کہہ کے زینب
کیسے کفن میں دیکھے زینب علی کا چہرہ کیسے سہا حسن نے
جب بیٹیاں علی کے تابوت سے لپٹ کر
رو رو کے کہہ رہی تھیں یہ پیٹ پیٹ کے سر
سینے لگا لیں اٹھ کر پھر بیٹیوں کو بابا کیسے سہا حسن نے
بابا کے بعد زینب جب ان کی ہر نشانی
سینے اسد لگا کر کرتیں تھیں نوحہ خوانی
روتیں تھیں وہ اٹھا کر جب خوں بھرا عمامہ کیسے سہا حسن نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.