Ummat Ne Murtaza Ko Hai Mara Nabi Ke Baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
امت نے مرتضی کو ہے مارا نبی کے بعد
ظلم و ستم یہ کوفے میں ڈھایا نبی کے بعد
امت نے احترام یوں چھوڑا امام کا
دیتا نہ تھا جواب کوئی بھی سلام کا
حیدر سے پھر گیا یوں مدینہ نبی کے بعد
حیدر کو مصطفی کی جدائی ستاتی تھی
رہ رہ کے یاد مولا کو مولا کی آتی تھی
لوگوں نے یوں علی کو ستایا نبی کے بعد
گھر کو سقیفہ والوں نے آ کر جلا دیا
منبر پہ مرتضی کے عدو کو بٹھا دیا
کیا کیا سہا علی نے ہے صدمہ نبی کے بعد
مسجد میں تیغ سر پہ علی کے جونہی چلی
سدرہ سے جبرائیل نے رو کر صدا یہ دی
مسجد میں دیں کا ڈھا دیا کعبہ نبی کے بعد
قاتل کی تیغ میں تھا چھپا بغض شام کا
بدلہ علی سے بدر و احد کا لیا گیا
تھا خوں میں تر نبی کا عمامہ نبی کے بعد
توہین اس طرح سے رسالت کی، کی گئی
گردن میں جانشین نبی کے رسن پڑی
اور کھایا فاطمہ نے طمانچہ نبی کے بعد
غم سے اسد بتاتا تھا چہرہ حسین کا
کرب و بلا کا کوفے میں آغاز ہو گیا
اٹھا جونہی علی کا جنازہ نبی کے بعد
زینب پکاری ماں سے بچھڑ کر نہ سوتی ہوں
جب سے اٹھا ہے نانا کا سایہ میں روتی ہوں
اب آپ چھوڑے جاتے ہیں بابا نبی کے بعد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.