Amma main ghareeb ho gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sarwar Raza Karbalai
اٹھا کے گود میں مجھے کہا تھا تم نے باخدا
حسین میرا بادشاہ حسین میرا لاڈلا
بنا تمہارے کون اب سنائے مجھ کو لوریاں
بنا تمہارے کس طرح جیئوں بھلا میری ماں
جنازہ ماں کا جب اٹھا یہ شاہ دیں نے دی صدا
ہاں آخری دفعہ مجھے لگا لو سینے سے ذرا
تمہارے بنا بھلا مجھے سکون آئے کس طرح
سکون میرا کھو گیا قرار میرا کھو گیا
طمانچہ ماں کو جس گھڑی حسن کے سامنے لگا
بتول روتی رہ گئی حسن بھی روتا رہ گیا
ہاں آسمان ہل گیا وہ فرش پہ ہے زلزلہ
حسن نے بھر کے سسکیاں ہاں زیر لب یہ کہہ دیا
پکاری زینب حزیں نہ چھوڑ جاؤ ماں ابھی
یتیم بن کے کس طرح گزاروں گی میں زندگی
عدو جو ہو گئے سبھی زمانہ ہے یہ اجنبی
روئی بنت سیدہ سن کے بھائی کی صدا
لگا جو نیزہ سینے پر حسین کے جوان کو
تو ہاتھ رکھ کے سینے پر حسین نے کی گفتگو
ہے نیزہ سینے میں گڑا کروں میں کیسے جستجو
صدا یہ تب سنی گئی ہے کربلا میں چار سو
اٹھا جنازہ بی بی کا ملک بھی روئے باخدا
اے آصف حزیں ابھی قلم کو روک لو ذرا
پڑھو یہ دل سے جابجا اے سرور رضا صدا
ہاں کانوں میں جو آتی ہے حسین کی وہ اک صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.