Zehra Ka Tumhari Ummat Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Kazim Hussain Zaidi
زہرا کو تمہاری امت نے دربار بلایا اے بابا
تحریر تمہاری جھٹلا دی دل میرا دکھایا اے بابا
اے کاش کوئی اپنا ہوتا تحریر کے ٹکڑے چن لیتا
میں تکتی رہی سب کا چہرا کوئی بھی نا آیا اے بابا
دربار ستم سے جب لوٹی بچوں کے سہارے گھر پہنچی
زہرا کا تمہاری امت نے یہ حال بنایا اے بابا
دیکھو تو میرے دروازے کو ہے آگ لگا دی امت نے
اور آگ لگا کر جلتا ہوا در مجھ پے گرایا اے بابا
دربار بلا کر ظلم کیا پھر بھی نا بھرا دل لوگوں کا
امت نے مجھے دروازے پر آ کے ستایا اے بابا
جس وقت گرا وہ دروازہ محسن بھی میرا باقی نا رہا
میں کیسے بتاؤں کس کس نے ہے مجھ کو رلایا اے بابا
دروازہ ہٹانے کی خاطر کوئی بھی نہیں آیا آگے
پہلو سے میرا وہ دروازہ فضہ نے ہٹایا اے بابا
پہلو بھی ہوا زخمی میرا اور پسلیاں میری ٹوٹ گئیں
امت نے تمہاری بیٹی کا یہ حال بنایا اے بابا
ذیشان اور کاظم بی بی نے بابا کی لحد پر بین کئے
قنفذ نے تمہاری بیٹی پے ہے ہاتھ اٹھایا اے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.