Aur Mola Rote Jate Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
زینب کا چہرا دیکھتے ہیں اور مولا روتے جاتے ہیں
عباس کے آنسو پونچھتے ہیں شبیر کو کچھ سمجھاتے ہیں
سر دیکھ کے زخمی بابا کا جب بیٹیاں رونے لگتی ہیں
بچوں کو تسلی کی خاطر زہرا کا درد سناتے ہیں
زخمی مولا کی آنکھوں میں زخمی مشکیزہ پھرتا ہے
عباس جری کے ہاتھوں سے قاتل کو جام پلاتے ہیں
پھرتا ہے نگاہوں میں منظر بازاروں کا درباروں کا
کچھ دیر کو گھر کے آنگن میں زینب کو ساتھ چلاتے ہیں
اک روز اسی کوفے میں تمہیں بے پردہ حرم کو لانا ہے
عابد کو لگا کر سینے سے بازار کا حال سناتے ہیں
بھائی کے ساتھ میری زینب جائے گی جہاں جانے دینا
یہ تم کو وصیت ہے میری عبداللہ سے فرماتے ہیں
سادات کے رونے کی جو صدا پردے سے باہر آتی ہے
پہچان لو ان آوازوں کو لوگوں سے کہتے جاتے ہیں
معلوم تھا اک دن شانوں میں زینب کے رسن بندھ جائے گی
شبر سے کہہ کے قاتل کے ہاتھوں سے رسن کھلواتے ہیں
جب نزع کی ہچکی آتی ہے زینب پہ نظر رک جاتی ہے
اللہ تجھے آباد رکھے ہونٹوں سے دعا فرماتے ہیں
پوچھا ہے تکلم زینب نے حیدر سے یہ آخری سانسوں میں
کیوں بازو دیکھے جاتے ہیں کیوں سر کو چومے جاتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.