Aye Meri Bibi Tere Dar Pe Isteghasa Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
اے میری بی بی تیرے در پہ استغاثہ ہے
تیرا ممنون میری شہزادی یہ جہاں سارا ہے
تجھ کو امت نے یوں ستایا ہے
مرگ محسن پہ بھی رلایا ہے
تجھ کو بابا کے بعد امت نے
ہائے دربار میں بلایا ہے
تو ہمیں حفظ اور اماں دے دے
اپنی چادر کا سائباں دے دے
تیری قدرت میں کیا نہیں بی بی
تو جسے چاہے دو جہاں دے دے
جب تھا رسی میں مرتضی کا گلا
امتحاں ضبط کا وہ تھا تیرا
ہاں مدینہ اجڑ گیا ہوتا
تو جو دے دیتی بددعا زہرا
بولیں زہرا علی سے یا مولا
غم یہ مجھ سے نہیں سہا جاتا
قتل محسن سے بڑھ کے مشکل تھا
بھرے دربار میں میرا جانا
اے محمد کی لاڈلی دختر
غم میں تیرے ہے مرتضی مضطر
جس نے ڈھایا تھا باب خیبر کا
گر گیا خاک پر وہ یہ کہہ کر
تو حجاب خدا ہے یا زہرا
درد تیرے ہیں سب سے پوشیدہ
کتنی مضطر ہے کتنی زخمی ہے
یا علی جانتے ہیں یا فضہ
قرض مقروض کا ادا کر دے
مفلسوں کا نصیب واہ کر دے
جن کی گودی بھری نہیں بی بی
ان کو اولاد تو عطا کر دے
ہم کو ہر آن یہ ندامت ہے
ہم ہیں مجرم تیری عدالت ہے
رزق اولاد زندگی ہر پل
جو بھی کچھ ہے تیری بدولت ہے
فرش مجلس پے اور مصلے پر
ہر جواں کہہ رہا ہے رو رو کر
ہم رہیں نہ رہیں مگر بی بی
تاقیامت رہے غم سرور
وقت آخر ہے بس میرا بی بی
ان گنت ہیں میرے گناہ بی بی
واسطہ تجھ کو تیرے بچوں کا
بخشوانا میرے گناہ بی بی
اے میری بی بی تیرے بچوں کا غم مناتے ہیں
اپنی اولاد سے کہیں بڑھ کے غم یہ پیارا ہے
یا زہرا، یا زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.