Zakhm Mola Ke Sar Pe Aaya Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
زخم مولا کے سر پہ آیا ہے
ابن ملجم نے ظلم ڈھایا ہے
بندگی کی بلند ہیں آہیں
بندہ پرور لہو نہایا ہے
ہچکیاں لے کے رو رہی ہے نماز
سجدہ گاہوں نے غم منایا ہے
روشنی پوچھتی ہے کعبے کی
شمع ایماں کو کیوں بجھایا ہے
غم سے شبر کا پھٹ رہا ہے جگر
بار امت مگر اٹھایا ہے
دل پھٹا جا رہا ہے سجدے کا
کس نے سرور کا دل دکھایا ہے
آبدیدہ ہیں زینب و کلثوم
غم کا بادل دلوں پہ چھایا ہے
میرے مولا ترا جواب نہیں
شیر قاتل کو بھی پلایا ہے
رو رہے ہیں یتیم کوفے کے
کون اب ان کے سر کا سایا ہے
گھر خدا کا لرز رہا ہے کلیم
جا رہا ہے جو گھر کا جایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.