Sabeele imam hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
نہر رواں ہے فیض شہ مشرقین کی
پیاسوں پیو سبیل ہے نظر حسین کی
نام مولا پہ ہے پانی جو پلانے والے
ہاں یہی لوگ ہیں فردوس میں جانے والے
صرف شبیر کا در ہے جو یہ پھیلائے ہے ہاتھ
ورنہ یہ لوگ کہاں مانگ کے کھانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
تیری راہوں میں بچھائیں گے فرشتے آنکھیں
فرش مظلوم کی مجلس کا بچھانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
فروا دیتی ہے دعائیں صدا آباد رہے
روکے مہندی میرے قاسم کی اٹھانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
ہاتھ اٹھاکر تجھے دیتے ہیں دعا حر جری
پاؤں شبیر کے زائر کے دبانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
دو کٹے ہاتھ تجھے گرنے نہیں دیں گے کبھی
چھوٹے حضرت کاعلم گھر پہ لگانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
ہے یقین خلد میں وہ جائیں گے سب سے پہلے
رسیاں تھامے جلوس کو چلانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
اک گزارش ہے کہ عباس کے لاشے پہ نہ جائے
چادر زہرا کو نیزے پہ اٹھانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
در زندان پہ بیٹھی ہے سکینہ اٹھ جا
شاہزادی تیرے بابا نہیں آنے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
شاہ کہتے تھے کہ جاؤ علی اکبر جاؤ
ہم نہیں لاشہء عباس سے جانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
آخری وقت بھی آئی نہیں سائے میں رباب
ایسے دیکھے نہ کہیں وعدہ نبھانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
بننے کب دیتے تھے زندان سے باہر تربت
نیل چہرے پہ سکینہ کے بنانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
کیا اجازت ہے تکلم بھی تیرے ساتھ چلے
قبر زہرا پہ دیا آکے جلانے والے
نام مولا پہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.