Baba ko na le jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
کوفے میں قیامت تھی حیدر کا جنازہ تھا
شبیر نے جب آکر زینب سے یہ فرمایا
سب بیٹیاں کہتی تھیں کیوں چھوڑ گئے بابا
وقت آگیا بابا کی میت کو اٹھانے کا
زینب نے کہا بھیا بابا کو نہ لے جاؤ
پھٹ جائے گا دل میرا بابا کو نہ لے جاؤ
جی بھر کے ابھی چہرا میں دیکھ نہیں پائی
میت کو اٹھانے میں جلدی نا کرو بھائی
یاد آئے گا یہ چہرا بابا کو نہ لے جاؤ
یہ درد یتیمی کا کس طرح سہونگی میں
بابا سے جدا ہو کر اب کیسے رہونگی میں
مر جائے گی یہ دکھیا بابا کو نہ لے جاؤ
جب کوئی نہیں ہوگا پردیس میں غربت میں
بابا کو بلانا ہے اس شام مصیبت میں
لینے دو مجھے وعدہ بابا کو نہ لے جاؤ
تلوار سے ظالم نے اس طرح کیا حملہ
دیکھو تو ذرا اب بھی سر زخمی ہے بابا کا
ہے زخم ابھی تازہ بابا کو نہ لے جاؤ
آرام نہ آئے گا زینب کو دلاسے سے
کیوں مجھ کو چھڑاتے ہو بابا کے جنازے سے
کرنے دو مجھے گریہ بابا کو نہ لے جاؤ
کیا یاد ہے تم کو جب جاتے ہوئے بابا نے
سینے سے لگایا تھا چومے تھے میرے شانے
بے چین ہے دل میرا بابا کو نہ لے جاؤ
جب ہاتھ میرے سر پہ رکھے گا کوئی بھائی
اس وقت بہت مجھ کو یاد آئے گی بابا کی
بابا ہیں میری دنیا بابا کو نہ لے جاؤ
ذیشان وہ رخصت کا منظر ہو بیاں کیسے
حیدر کے جنازے کو جب لے کے چلے بیٹے
زینب کا تھا یہ نوحہ بابا کو نہ لے جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.