Shakl e Hasan Mein Rahmat e Parwardigar Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
شکل حسن میں رحمت پروردگار ہے
یہ گلشن بتول کی پہلی بہار ہے
یہ بات خود نماز سے پوچھو بتائے گی
کتنا عظیم پشت نبی کا سوار ہے
دشمن کو تو نے ایسے سلیقے سے مات دی
مولا ترے قلم پہ فدا ذوالفقار ہے
کیا ڈھونڈتے ہو فرق حسن اور حسین میں
وہ صلح کا یہ صبر کا پروردگار ہے
بازو میں جب سے باندھا ہے تعویز باپ نے
قاسم کو کربلا کا بڑا انتظار ہے
نیندیں اڑی ہوئی ہیں حکومت پرست کی
تیرے قلم کا وار کلیجے کے پار ہے
وارث علی کے نفس کا تو ہے زمین پر
قبضے میں تیرے مرضی پروردگار ہے
اختر ملک بھی آتے ہیں محفل کے فرش پر
ان سب نمازیوں کو مصلے سے پیار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.