Aa Gaye Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خوش ہیں فاطمہ و مرتضی آگئے حسن
دوستو ہے روز عید کا آگئے حسن
فاطمہ سے دو جہاں کا راج مانگ لو
مانگنا ہے جو بھی تم کو آج مانگ لو
جوش میں ہے رحمت خدا آگئے حسن
وقت ہو گیا فقیر شام کا تمام
آگیا ہے آج میرا دوسرا امام
ہوگا اب قلم سے فیصلہ آگئے حسن
حجرہ بتول رشک طور ہوگیا
نازل آسماں سے سبز نور ہو گیا
پڑھ چکیں جو ظہر فاطمہ آگئے حسن
پوری ہوں گی سائلوں کی سب گزارشیں
اب کرم سخاوتوں کی ہوں گی بارشیں
رحمتوں کا باب کھل گیا آگئے حسن
طعنہ ابتری کا جو نبی کو دیتے تھے
آئے ہیں وہ سب حسن کی دید کے لیے
کہہ رہے ہیں ان سے مصطفی آگئے حسن
تیغ کو قلم کی مثل تولتا ہوا
قاسم حسن وغا کے واسطے بڑھا
شور کارزار میں اٹھا آگئے حسن
جانے کس خیال میں فرشتے کھو گئے
فاطمہ کے گھر میں دو رسول ہو گئے
بن کے خود شبیہ مصطفی آگئے حسن
شان مجتبی پہ خود دلیل ہوگیا
سجدہ رسول جب طویل ہوگیا
ساتھیوں نے خود سمجھ لیا آگئے حسن
کائنات میرے ساتھ جھومنے لگی
یہ زمیں کچھ اور تیز گھومنے لگی
میر نے جو جھوم کر کہا آگئے حسن
روزے دارو دن ہے عید کا آگئے حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.