Madinay Walay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Khurram Murtaza
تیرے دربار میں کچھ لاؤں بھلا کیوں لب پر
یا نبی تجھ کو مرے دل کی ہے جب ساری خبر
خوب دربار تمہارا ہے مدینے والے
جہاں بن مانگے ہی ملتا ہے مدینے والے
رزق دن رات جو مخلوق خدا کھاتی ہے نا
تیرے بچوں کا وہ صدقہ ہے مدینے والے
تیرا قدرت نے بنایا نہیں سایہ پھر بھی
دو جہاں پر ترا سایہ ہے مدینے والے
انبیا اس کے ہی قطروں سے سبھی خلق ہوئے
تیرے رخ پر جو پسینہ ہے مدینے والے
ابوطالب ہوں خدیجہ ہوں یا ہوں ام سلمی
نعت میں ان کا بھی حصہ ہے مدینے والے
عرش پر تجھ کو بلا کر جو دیا خالق نے
فاطمہ زہرا وہ تحفہ ہے مدینے والے
انبیا دیکھ کے کہتے ہیں علی کے سر پر
آپ کا جچتا عمامہ ہے مدینے والے
کوئی اصحاب میں سلمان و ابوذر سا نہیں
جو اشارے ترے سمجھا ہے مدینے والے
ہچکیاں آ رہی ہیں یہ جو مسلسل مجھ کو
کیا مدینے کا بلاوا ہے مدینے والے؟
لکھ اسد دنیا کی ٹھوکر سے وہ گر سکتے نہیں
جن کا ہاتھ آپ نے تھاما ہے مدینے والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.