Dar Aap Ka Hai Bab e Ata Ya Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
در آپ کا ہے باب عطا یا زہرا
پھیلائے ہیں ہم دست دعا یا زہرا
وہ جس سے پیمبر کو بھی ملتی تھی شفا
اس چادر تطہیر کا کر دو سایہ
مل جائے مریضوں کو شفا یا زہرا
راہب کو تیرے در سے ملی ہے اولاد
جو گودیاں ویران ہیں ہوویں آباد
اے مادر شاہ دوسرا یا زہرا
پردہ رہے محفوظ کنیزوں کا تیری
پردے کی نگہدار ہوں زینب بی بی
قائم رہے ہر سر پہ ردا یا زہرا
ہو سر پہ سدا تیری دعا کا سایہ
ہر ماتمی محفوظ رہے مولا کا
تاحشر رہے شہ کی عزا یا زہرا
آجائیں بس اب غیب سے مولا مہدی
ہر ٹوٹے ہوئے دل کی ہے فریاد یہی
مل جائے انہیں اذن خدا یا زہرا
روتا ہے تمہیں غیب میں مہدی اب بھی
وہ سوچ کے ٹوٹی ہوئی پسلی تیری
دیتا ہے یہ رو رو کے صدا یا زہرا
جلتا ہوا دروازہ گرایا ہائے
امت نے عجب ظلم یہ ڈھایا ہائے
محسن بھی تیرا قتل ہوا یا زہرا
ظالم نے تجھے ایسا طمانچہ مارا
چہرے پہ ورم آگیا تیرے زہرا
اللہ رے یہ صبر تیرا یا زہرا
صدقے میں ترے بخش دے اللہ خطا
تاثیر زبانوں کو یوں ہو جائے عطا
مقبول ہو ہم سب کی دعا یا زہرا
بے جرم اسیروں کی بھی سن لو روداد
تم غیب سے ان لوگوں کی کر دو امداد
ہو جائیں سبھی جلد رہا یا زہرا
مفلس پہ بھی ہو جائے کرم شہزادی
رہ جائے غریبوں کا بھرم شہزادی
خیرات جو مل جائے ذرا یا زہرا
فرش غم شبیر بچھانے سے ہمیں
روضوں کی زیارت پہ بھی جانے سے ہمیں
روکے نہ کبھی کوئی وبا یا زہرا
ہر چیز لٹا دیں گے غم شہ کے لئے
گردن بھی کٹا دیں گے غم شہ کے لئے
حاصل ہو فقط تیری رضا یا زہرا
زہرا ہیں دعاؤں کا وسیلہ جو دبیر
بدلے گی بہت جلد سبھی کی تقدیر
ہر دل پہ وجیہہ ہو گا لکھا یا زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.