Khallaq e Karbala Maula Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خلاق کربلا مولا حسین ہے
بندہ خدا نما مولا حسین ہے
اس کی ضدیں بھی رب علا کو عزیز ہیں
سرداریاں ہیں جتنی سب اس کی کنیز ہیں
فرزند سیدہ مولا حسین ہے
رہتی ہیں جس کے سائے میں ساری قیادتیں
چلتیں ہیں جس کے نقش قدم پر ہدایتیں
اک ایسا رہنما مولا حسین ہے
جس کی عبادتوں پہ ہے خود کبریا کو ناز
جس کی نماز پڑھتی ہے شام و سحر نماز
وہ بندہ خدا مولا حسین ہے
جس نے بجھے چراغ سے روشن کیئے دیئے
باطل کی جس نے رسی بھی بل بھی جلا دیئے
اس شام کا دیا مولا حسین ہے
دشت بلا میں خلد کے منظر پہ ناز کر
اپنے نصیب اپنے مقدر پہ ناز کر
حر میزباں تیرا مولا حسین ہے
ہو نظم دو جہاں کے مشیت کی دیکھ بھال
چاہے بقائے دین محمد کا ہو سوال
ہر درد کی دوا مولا حسین ہے
دریا پہ جس کی تشنہ لبی کر رہی ہے راج
طوفان نوح جس کے سفینے کو دے خراج
ہاں، ہاں وہ ناخدا مولا حسین ہے
کرتا ہے چاک ظلم کو جس کے گلے کا چاک
جس نے شہید ہو کے کیا کفر کو ہلاک
بس ایسا سورما مولا حسین ہے
جھنجلا کے جب یہ پوچھا ستمگر نے بار بار
کس کو ہے تیرے دل پہ حکومت کا اختیار
مختار نے کہا مولا حسین ہے
او دشمن عزا ذرا آنے تو دے قضا
جاتے ہی قبر میں تجھے چل جائے گا پتا
ہم کیا بتائیں کیا مولا حسین ہے
مٹی میں مل چکی ہے وہ مٹی تمام تر
باقی نہیں یزید کا نام و نشاں مگر
مولا حسین تھا مولا حسین ہے
جس میں مکیں ہے حسن پیمبر کی کلیات
آتی ہیں جس میں اب بھی نظر رب کی کل صفات
گوہر وہ آئینہ مولا حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.