Sab yaad hai maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ali Shanawar
جاری ہے صدیوں سے سفر کربوبلا کا
کارواں چلتا ہی رہا اہلِ عزا کا
جیسے کبھی مولا نے ہم کو نہ بھلایا
ہم نے بھی واللہ نہ مولا کو بھلایا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
یا حسین حسین حسین
کیسے حسین آپ کی ہم شان بتاییں
کیسے وہ الفاظ بھلا ڈھونڈ کے لائیں
کتنا ہے بے چین یہ دل کیسے بتائیں
کاش یہ دل کھول کے ہم تم کو دکھاییں
تم کو ہم نے بھلایا
غم یہ بچپن سے منایا
اور سبکو ہے سنایا مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
نہ بھولے تھے نہ بھولیں گے
یہ غم تیرا حسین
واللہ رہے گا یہ سدا یاد یا حسین
یا حسین حسین حسین
کربوبلا آتا ہے اب سارا زمانہ
کیسے بنی کس نے کیا اس کو معلی
کس کی ہے جاگیر یہاں کون ہے رہتا
کون ہے اس سلطنت نور کا مولا
وہ حسین ابنِ علی ہے وہ نواساے نبی ہے
کربلا جس سے سجی ہے مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
یا حسین حسین حسین
مولا حسین آپ سے کیا کیا نہیں سیکھا
کیا ہے بہن بھائ کا ماں باپ کا رشتہ
کیسی ہی اولاد یہاں دوست ہو کیسا
ہم کو یہ سب کربوبلا میں نظر آیا
کہیں غازی سا برادر کہیں بیٹا علی اکبر
کہیں زینب سی وہ خواہر مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
نہ بھولے تھے نہ بھولیں گے
یہ غم تیرا حسین
واللہ رہے گا یہ سدا یاد یا حسین
یا حسین حسین حسین
پہلی دفعہ کربوبلا جب میں گیا تھا
چاروں طرف میرے تھا جنت کا نظارہ
میرا تو ہر لمحہ عبادت میں ہی گزرا
جاگنا دن رات عزاداروں میں رہنا
کبھی اس روضے پہ جانا کبھی اس روضے پہ جانا
فرش ماتم کا بچھانا مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
یا حسین حسین حسین
آج بھی ہم ایسے محرم ہیں مناتے
اپنے گھروں میں ہیں عزاخانے سجاتے
سارے عزادار سبیلیں ہیں لگاتے
نام پہ مولا کے تبرک ہیں کھلاتے
کالے کپڑے ہیں پہنتے فرش ماتم ہیں بجھاتے
آپ کا غم ہیں مناتے مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
نہ بھولے تھے نہ بھولیں گے
یہ غم تیرا حسین
واللہ رہے گا یہ سدا یاد یا حسین
یا حسین حسین حسین
جب بھی الم دیکھا علمدار وفا کا
یاد ہمیں آیا وہ مشکیزہ وہ دریا
لوٹ کے جب آیا نہ سقاے سکینہ
لٹ گےء سادات ستم کیا نہیں دیکھا
کبھی بازاروں میں جانا کبھی درباروں میں جانا
کبھی زندان نبھانا مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
یا حسین حسین حسین
کل تو تھے عاشور میں تنہا میرے مولا
آج ہے ساتھ آپ کے یہ سارا زمانہ
آپ کو ہر نسل نے ہر قوم نے مانا
ہوتا ہے ہر ملک میں لبیک حسینا
اب تو ہر دل کا ہے نعرہ اب تو ہر گھر ہے تمہارا
سارا عالم یہ پکارا مولا مولا
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
وہ تیرا سر نہ جھکانا اپنے وعدے کو نبھانا
تم کو بھولا نہ زمانہ مولا مولا
یا حسین حسین حسین
نہ بھولے تھے نہ بھولیں گے
یہ غم تیرا حسین
واللہ رہے گا یہ سدا یاد یا حسین
یا حسین حسین حسین
سب یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
ہاں یاد ہے مولا سب یاد ہے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.