Jo Log Maye Ishq Se Sarshaar Rahenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جو لوگ مئے عشق سے سرشار رہیں گے
محشر میں وہی خلد کے حقدار رہیں گے
عباس کی آمد پہ مچے گی وہ تباہی
آئے گا نظر پھر کوئی لشکر نہ سپاہی
میداں میں فقط لاشوں کے انبار رہیں گے
انصاف قیامت میں یہ اعلان کرے گا
جو دشمن شبیر ہے دوزخ میں رہے گا
جنت میں فقط شہ کے عزادار رہیں گے
میداں میں ہوں محفل میں ہوں یا اور کہیں ہوں
منبر پہ ہوں کہ تخت پہ یا خاک نشیں ہوں
سردار تو سردار ہیں سردار رہیں گے
کہتے ہیں یہ تاریخ کے مضبوط اشارے
پہلو میں پڑے رہنے سے کیا ہوتا ہے پیارے
غدار تو غدار ہیں غدار رہیں گے
نہ ان پہ کرم ہوگا نہ بدلے گا مقدر
ان بغض کے ماروں کا تو مر جانا ہے بہتر
دنیا میں رہیں گے بھی تو بیکار رہیں گے
یہ پرچم غازی کی زیارت نہیں کرتے
یہ ماتم شبیر میں اٹھ بھی نہیں سکتے
بدکار تیرے ہاتھ تو بیکار رہیں گے
کردے تو سر بزم یہ اعلان بھی گوہر
غیروں کو اجازت نہیں آنے کی یہاں پر
دل میں تو میری جاں میرے سرکار رہیں گے
بازوں ہیں قلم ان کے کوئی کہہ نہ سکے گا
غازی کا علم اونچا ہے اونچا ہی رہے گا
عباس علمدار، علمدار رہیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.