Wada e Darwaish
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shahid Baltistani, Darwaish
کیا ہے وعدہ جو زہرا سے وہ نبھانا ہے
یہ جان جائے تو جائے یہ گھر جلے تو جلے
ہم اپنے بچوں کو لے کر چلیں گے شعلوں پر
زمانہ آگ کے ماتم سے اب جلے تو جلے
ان آنسوؤں کی خریدار ہے حسین کی ماں
ہمارے رونے پہ دنیا اگر ہنسے تو ہنسے
جلوس رک نہیں سکتا کسی بھی قیمت پر
ہماری سانسوں کا چاہے سفر رکے تو رکے
مثال حر کی ہے موجود ہر بشر کے لئے
وہ حرملہ کے قبیلے میں اب رہے تو رہے
کسی یزید کے آگے وہ جھک نہیں سکتا
حسینیت کی بقا میں یہ سر کٹے تو کٹے
کہیں نہ جائیں گے مولا کو چھوڑ کر انصار
چراغ خیمہ جلے یا جلے بجھے تو بجھے
لحد پہ زہرا کی ام البنین کی تھی دعا
تمہارا گھر نہ لٹے میرا گھر لٹے تو لٹے
دعا یہ کرتی تھی زینب، حسین بچ جائے
گلے پہ بیٹوں کے میرے چھری پھرے تو پھرے
کریں گے سجدہ یہ آنسو حسین کے در پر
کسی کو میر تکلم برا لگے تو لگے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.