Mere Maula Main Likhun Teri Fazeelat Kaise
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بڑا مشکل تیری مدحت کا سفر لگتا ہے
لوگ کہہ دیں نہ نصیری یہی ڈر لگتا ہے
ایک ہی وقت میں چالیس جگہ پر موجود
ہر نفس تجھ میں جھلکتے ہیں صفات معبود
چاند سورج بھی سمجھتے ہیں اشارہ تیرا
زندگی کیا ہے اجل پر بھی ہے قبضہ تیرا
یاعلی دین پیمبر کا نگہبان ہے تو
جس پے اللہ کا دھوکہ ہو وہ انسان ہے تو
تیری چوکھٹ پہ ستارے نے سلامی دی ہے
تیرے بچوں کی فرشتوں نے غلامی کی ہے
کل ایمان ہے جبریل کا استاد ہے تو
حد ہے کونین کے سردار کا داماد ہے تو
یاعلی تیرے تعارف میں کوئی کیا بولے
تیری ٹھوکر کا اشارہ ہو تو مردہ بولے
تیغ سے کرتا ہے جسموں پہ کشیدہ کاری
تیرے ہر وار پے ہوتی ہے شجاعت واری
سر میداں بھی عدالت کو نبھایا تو نے
تیغ کو عدل کی میزان بنایا تو نے
تیری ہر ضرب سے انصاف کے جوہر نکلے
جتنے ٹکڑے کیئے آپس میں برابر نکلے
پتلا آدم کا بنایا ہے تیرے ہاتھوں نے
نقشے کونین تراشہ ہے تیرے ہاتھوں نے
سوچتا ہوں کہ نصیری کی خطا ہی کیا ہے
جب کے اللہ کا چہرہ بھی تیرا چہرہ ہے
خود دیا نہج بلاغہ میں جو خطبہ تو نے
اس سے لگتا ہے بنائی ہے یہ دنیا تو نے
جنت و کوثر و تسنیم و ارم تیرے ہیں
حد یہ ہے دوش رسالت پہ قدم تیرے ہیں
التجا یہ ہے کہ حسنین کا صدقہ دے دے
اپنے مداحوں کو مدحت کا سلیقہ دے دے
گفتگو کرنے کے آداب سکھا دے مولا
میرے ہر لفظ کو نایاب بنا دے مولا
تو علی پہلا وصی پہلا ولی پہلا امام
تو جلی نور وفا نور یقیں نور پیام
تو حسیں حسن بیاں حسن عمل حسن کلام
تو جری ترا علم تیرا قلم تری حسام
سامنے تیرے کہاں کوئی عدو بولتا ہے
تیری رگ رگ میں شجاعت کا لہو بولتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.