Haq Ka Irfan Jo Paya To Ali Yaad Aaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حق کا عرفان جو پایا تو علی یاد آیا
دل میں قرآن سمایا تو علی یاد آیا
گھر تھا اللہ کا موجود مکیں کوئی نہ تھا
کوئی آئے گا یہاں یہ بھی یقیں کوئی نہ تھا
در جو دیوار میں آیا تو علی یاد آیا
آدم و نوح پیمبر ہوں یا حضرت عیسی
یونس و خضر ہوں الیاس کہ حضرت موسی
وقت ان پر بھی جو آیا تو علی یاد آیا
جسم کے ایک سے دو ٹکڑے برابر دیکھے
خوں کی برسات ہوئی اڑتے ہوئے سر دیکھے
رن میں عباس جب آیا تو علی یاد آیا
سینکڑوں سورما تھے اور پہلوان ہزار
گو تھے خیبر میں سبھی یار مگر میرے یار
مرد کا ذکر جب آیا تو علی یاد آیا
اپنا کچھ ہوش نہ تھا اتنی پریشانی تھی
غم دنیا نے مجھے گھیر رکھا تھا پھر بھی
ہاتھ مومن سے ملایا تو علی یاد آیا
نیزہ و تیر و تبر کیا کوئی خنجر نہ ملا
لاکھ ڈھونڈا کہیں کفار کا لشکر نہ ملا
صاف میداں نظر آیا تو علی یاد آیا
ذکر نبیوں کا سنا خوب یکے بار دیگر
میں نصیری تو نہیں خیر سے واللہ مگر
ذکر اللہ کا آیا تو علی یاد آیا
یوں تو میں رٹتا رہا سارے سوال اور جواب
پر نکیرین نے تربت میں مجھے بہر حساب
آکے جس وقت جگایا تو علی یاد آیا
قلب باطل کو کئی ٹکڑوں میں بٹتے دیکھا
تخت کیا چیز ہے دربار الٹتے دیکھا
خطبہ زینب نے سنایا تو علی یاد آیا
جو کہ اقوال پیمبر کو بھلا بیٹھے تھے
ہم علی کو بھی نہیں جانتے جو کہتے تھے
ان کو مٹی میں دبایا تو علی یاد آیا
شب معراج عجب بات ہوئی یہ گوہر
سن کے آواز خدا چونک اٹھے پیغمبر
جب نظر کچھ نہیں آیا تو علی یاد آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.