Mujhe Tum Bohat Yaad Aao Gi Amaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Kazim Hussain Zaidi
تھا تیار جب سیدہ کا جنازہ
تھا جب گھر میں بی بی کے اک شور گریہ
وہ زہرا کا بند کفن جب کھلا تھا
صدا آئی تھی جب کہ آ، پاس بیٹا
تڑپ کر جو شبیر لپٹے تھے ماں سے
زباں پر تھے مظلوم کے بس یہ نالے
لپٹ کر یہ میت سے کہتے تھے سرور مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
میں ہر دم ہی روؤں گا تم سے بچھڑ کر مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
وہ در تم پہ گرنا بھی حد ہے ستم کی
تو اماں تمہاری قسم ہے کہ جب بھی
نگاہوں میں آئے گا جلتا ہوا در
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
تھا جب درد ٹوٹی ہوئی پسلیوں کا
تو اک ہاتھ پہلو پہ تم نے تھا رکھا
مجھے یاد آئے گا جب جب وہ منظر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
تمہارے ہی سائے میں زینب پلی ہے
تمہارے ہی تو ساتھ ہر دم رہی ہے
نظر آئے گی مجھ کو تنہا جو خواہر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
مجھے پیاس محسوس جب بھی ہوئی ہے
تمہیں ہی تو بس میں نے آواز دی ہے
مجھے تشنگی جب ستائے گی اکثر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
تمہیں ہی پکارا میں گھر جب بھی آیا
تمہیں دیکھ کر ہی سکوں میں نے پایا
میں باہر سے آؤں گا جس وقت بھی گھر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
وہ بھائی حسن ہوں یا کلثوم و زینب
لپٹ کر جو آپس میں روئیں گے ہم سب
بپا ہوگا جس وقت گھر میں ہی محشر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
کہا رو کے اظہار بس شہ نے یہ ہی
ابھی تو بسانی ہے کرب و بلا بھی
وہاں ہوگا میرا نہ جب کوئی یاور
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
نہیں ہوں گی اماں جو تم پاس میرے
مجھے میری زینب ہی دے گی دلاسے
گلے سے لگائے گی جب مجھ کو مضطر
مجھے تم بہت یاد آؤ گی اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.