Sahib ul Asr
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
صاحب العصر سے جدا نہ ہوا
یوں خسارہ کبھی میرا نہ ہوا
ان کو محسوس تو کیا میں نے
صرف آنکھوں کو تجربہ نہ ہوا
شب آغاز غیبت کبری
چاند بھی آج پر ضیاء نہ ہوا
جو ہیں تیرے حضور سے محروم
غیب سے اس کو فائدہ نہ ہوا
اس کی مدحت بیان کیا ہو گی
جس کے ناموں کا ترجمہ نہ ہوا
مستقل ہیں نگاہیں کعبے پر
میرا تبدیل زاویہ نہ ہوا
میں اٹھا دوں گا پردہء معراج
کیا کرے گا اگر خدا نہ ہوا؟
زندگی بھر لکھا تکلم نے
حق مدحت مگر ادا نہ ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.