Aap Aa Jayein Jo Mola
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Shahid Baltistani
آپ آ جائیں جو مولا ہم یہ منظر دیکھ لیں
حلقہ ماتم بنا کعبے کے اندر دیکھ لیں
انتقام کربلا کی دے علی اکبر اذاں
مرتضی کی تیغ سے اڑتے ہوئے سر دیکھ لیں
دائیں ابوذر بائیں قنبر سامنے سلمان ہوں
اک نماز ایسی بھی ہم کعبے میں پڑھ کر دیکھ لیں
آپ کے ذاکر کی ہے معراج منبر آپ کا
آپ منبر پر ہوں ہم معراج منبر دیکھ لیں
منکر اعلان خم پر جس طرح کنکر گرا
منکر ماتم پہ بھی یوں گرتے کنکر دیکھ لیں
ہم اسی لالچ میں پیتے ہیں مئے حب علی
آب کوثر آپ کے چلو میں پی کر دیکھ لیں
وہ تو غازی ہے اگر میں بن گیا تیرا غلام
میری ٹھوکر میں جہاں والے سمندر دیکھ لیں
جب اکیلے سبط جعفر ظالموں کی موت ہے
کیا ہو گر یہ تین سو تیرہ کا لشکر دیکھ لیں
مر کے بھی درویش کی آنکھیں کریں گی انتظار
پیار سے مولا اسے نظریں ملا کر دیکھ لیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.