Sab ko ab fikr hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
حال دنیا کا دیکھ کر پی ہم
سب کو اب فکر ہے محرم کی
کیسے ہو گا حسین کا ماتم
سب کو اب فکر ہے محرم کی
فرشِ مجلس بچھائیں گے کیسے
شاہ نشیں کو سجائیں گے کیسے
سوچ کر ہو رہی ہیں آنکھیں نم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
غم علی کا نہیں منا پائے
انکا تابوت اٹھا نہیں پائے
بھول پائے نہ آج تک یہ غم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
وقت کس کے لیے ٹھہرتا ہے
یہ ہوا کی طرح گزرتا ہے
زندگی کی ہوئی ہے لو مدھم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
عید آئی گزر گئی لیکن
دل کوصدموں سےبھرگئی لیکن
بھول جائیں گےپھربھی سب یہ غم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
اس کا غم اور بھی دوبالا ہے
جس کے گھر میں امام باڑہ ہے
کیسے رکھیں گے تعزیہ و علم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
ماہ غم ہےطلوع ہونےکو
ہم تو پیداہوئےہیں رونےکو
دل کےزخموں کاہےیہی مرہم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
دیکھ کر شاہ نشیں کو روتی ہے
ماں میری بار بار کہتی ہے
کیسے بچے اٹھائیں گے پرچم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
گھر میں آئیں گے فاطمہ زہرا
کیسے ان کو دکھائیں گی چہرہ
اے خدا رکھ لے میری ماں کا بھرم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
یا الہی انہیں شفا دے دے
جو بھی بیمار ہیں کرونا سے
ان وباؤں کا زور کر دے کم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
عامر اب دور ہو مہاماری
پھر سے عینی ہو یہ عزاداری
اے خدا کر دے اپنا خاص کرم
سب کو اب فکر ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.