Ya Fatima Ka Kar Ke Wazifa Abhi Abhi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
یا فاطمہ کا کر کے وظیفہ ابھی ابھی
چاہو تو کر لو مردے کو زندہ ابھی ابھی
بولے رسول اب کوئی رشتہ نہ مانگنا
در پر علی کے اترا ہے زہرہ ابھی ابھی
کر کے طواف مدحت زہرا کی بیعت کا
الحاج ہو گیا میرا خامہ ابھی ابھی
بی بی کو لے کے گود میں رحمت نے دی صدا
نازل ہوا ہے قدر کا سورہ ابھی ابھی
دہرا رہی ہیں سورہء والشمس فاطمہ
پورا ہوا ہے غازی کا گرتا ابھی ابھی
زہرا نے رزق بانٹ دیا کائنات کو
چکر ہوا ہے چکی کا پورا ابھی ابھی
حوزے میں انبیاء کے ہے صل علی کا شور
شہ سے ملا ہے حر کو امامہ ابھی ابھی
زہرا سے بولے فاتح خیبر یہ خلد میں
زینب الٹ کے آئی ہے کوفہ ابھی ابھی
چودہ سو سال بعد بھی تازہ ہے وہ نشاں
جیسے ہنسا ہو خانہء کعبہ ابھی ابھی
ہونی ہے سوز خوانی تکلم بہشت میں
استاد (سبط جعفر زیدی) لے کے پہنچے ہیں بستہ ابھی ابھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.