Ik Waris E Haider Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
اک وارث حیدر ہے جو غیبت سے آئے گا
کیا شے ہے عزاداری دنیا کو بتائے گا
شبیر کی اک مجلس کعبہ میں بپا ہوگی
اللہ کے گھر میں بھی یہ رسم ادا ہوگی
خود فرش عزا اپنے ہاتھوں سے بچھائے گا
کعبہ سے علم لے کر اس شان سے نکلے گا
قرآن امامت کا جزدان سے نکلے گا
توحید کے جلوے میں اسلام نہائے گا
عباس کے پرچم میں پھولوں کی لڑی ہوگی
اک مشک پھریرے کے سینے پہ پڑی ہوگی
یہ قرض شہادت کا پیاسوں کی چکائے گا
آجانے دو پردے سے وارث کو شہیدوں کے
اڑ جائیں گے دنیا میں خود ہوش یزیدوں کے
جب ہاتھ میں حیدر کی تلوار اٹھائے گا
ہر دل میں زیارت کے ارمان بڑے ہونگے
عیسی بھی جماعت کی خواہش میں کھڑے ہونگے
جب اپنا مصلی یہ پانی پہ بچھائے گا
اس شیر کی آمد کا انداز عجب ہوگا
غازی کی نگاہوں میں حیدر کا غضب ہوگا
بھولے سے کوئی بت پھر کعبہ میں نہ آئے گا
ظالم کے لیے اختر دنیا میں تباہی ہے
ہم اہل عزا اس کے لشکر کے سپاہی ہیں
منکر ہے جو اس کا وہ جنت میں نہ جائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.