Imam e Zamana Nahi Aayenge
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Syed Mudassar Mehdi
رب کا منکر ہے جو کوئی بھی کہہ رہا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
رہ رہا ہے وہ دھوکے میں جس کو لگا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
منبر مصطفی پر جو قابض ہوا اور دین و شریعت بدلنے لگا
فتوے صادر کئے ذکر شبیر پر اور ولایت کو ہے مستحب کہہ رہا
مولوی کو یہ شاید یقیں ہو چلا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
ہم پہ واجب اطاعت ہے مہدی کی پر اس قدر ان سے ہم لوگ ہیں بے خبر
دل میں خواہش بھی ہے ان کی نصرت کریں دعوے الفت کے بھی لب پہ شام و سحر
کیوں عمل سے ہمارے مگر لگ رہا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
یہ نصیری مقصر کے جھگڑے سبھی خمس خوری ہو یا شوق فتنہ گری
ہم ولایت ولایت تو کرتے ہیں پر سوچئے ہم سے خوش ہیں کیا حق کے ولی
جب تلک اپنا ماحول کوفہ نما ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
ظلم جتنا بھی کرلو تم اے ظالمو آنے والا ہے وہ وارث کربلا
جس کے بازو میں قوت ہے کرار کی جس کے چہرے پہ ہے نور صلی علی
سوچنا یہ تمہارا تو عین خطا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
اہل خیبر تھے جس طرح سے مطمئن فوج اسلام سے جنگ ہوگی نہیں
جب تلک نہ علی آئے میدان میں وہ یہ سمجھے تھے مرد ان میں کوئی نہیں
مرحب وقت کو بھی یہ دھوکا ہوا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
احد میں جیسے ابلیس نے دی صدا بھاگو بھاگو کہ اب نہ رہے مصطفی
تین دن بعد شیخ اپنے گھر آئے تھے ایسے میدان سے تھے ہوئے لاپتہ
آج بھی شر یہ ابلیس پھیلا رہا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
اے خدا سن لے مختار کی التجاء کردے قائم کو اذن ظہور اب عطا
دور ہے پر فتن، ظلمتیں ہیں بہت اور عقیدہ بچانا ہے مشکل بڑا
غیر تو غیر اپنوں کو لگنے لگا ہے امام زمانہ نہیں آئیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.