Noor Tera Hai Abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi, Syed Askari Hasan Zaidi
ایک اللہ کی اک تیری ادا ہے عباس
یہ جو ہاتھوں کے بنا جود و عطا ہے عباس
سارے عالم میں وہ اک نور ترا ہے عباس
شہ کی طاعت میں جو سجدے میں رہا ہے عباس
مصطفی کو جو میسر ہے عطا کی صورت
تو اسی فاطمہ زہرا کی دعا ہے عباس
پوچھیئے مادر حسنین سے کیا ہے عباس
ابن زہرا ہے من الاہل کساء ہے عباس
جس کے حسنین سے بیٹے ہیں وہ مانگے ہے تجھے
چشم زہرا میں خدا جانے تو کیا ہے عباس
سارے عالم کا جو رازق ہے یداللہ وہی
آرزو میں تری مشغول دعا ہے عباس
کربلا والے محمد کی حفاظت کے لئے
تو علی بن کے زمانے سے لڑا ہے عباس
مہر و ایثار کا معبود ہے مسجود وفا
شہ کی طاعت میں خدائی سے بڑا ہے عباس
چاہ کر بھی نہ مٹا پائے گی دنیا مجھ کو
تیرے قدموں میں جو نوکر کی بقا ہے عباس
ترا ہونا تو ہے غیرت کی ضمانت غازی
حق ہے کہنا کہ تو زینب کی ردا ہے عباس
دیر تک زیر علم رہتا ہوں محو سجدہ
یہ مری ماں کی شرافت کا پتا ہے عباس
شہ نے دی بیٹی سکینہ کی کنیزی کے لئے
ماتمی بیٹا مجھے تجھ سے ملا ہے عباس
یہ ارم اور مدثر یہ تری مدح و ثنا
ترا صدقہ ہے یہ تیری ہی عطا ہے عباس
چومتا ہوں میں علم ماتم زنجیر کے بعد
ماتمی ہوں میں مرے خوں میں وفا ہے عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.