Mere Ghazi Main Likhon Kaise Qaseeda Tera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Sajjad Naqvi
تو وفاؤں کا سمندر ہے میں اک قطرہ ہوں
ڈوب جاؤں نہ کہیں سوچ کے یہ ڈرتا ہوں
تجھ کو اللہ نے بخشا ہے نرالا رتبہ
تجھ کو معصومہء عالم نے کہا ہے بیٹا
تو نے اس طرح سے پانی پے کیا ہے قبضہ
اب لگا سکتا نہیں کوئی ستمگر پہرہ
تیری زینب سے زمانے میں حیا باقی ہے
تیرا صدقہ ہے جہاں میں جو وفا باقی ہے
تیری خاطر ترے بابا نے دعائیں کی ہیں
روح زہرا نے تیری آ کے بلائیں لی ہیں
فاتح خیبر و خندق کی جھلک ہے تجھ میں
اور حسنین کے چہرے کی چمک ہے تجھ میں
خاندان بنی ہاشم کا اجالا تو ہے
جس کو مانگا ہے علی نے وہ جیالا تو ہے
میرے مقصد کی ہر اک گام حفاظت کرنا
میرے شبیر کی تا عمر حمایت کرنا
دین اسلام بچانے مرا لال اٹھے گا
میرے شبیر سے بیعت کا سوال اٹھے گا
مارنا ایسا طمانچہ کے نہ پھر بول سکے
حشر تک کوئی یزیدی نہ زباں کھول سکے
تیرے بابا نے تجھے گود میں اپنی لے کے
ننھے ننھے ترے بازو کے لئے ہیں بوسے
اور پھر چوم کے پیشانی یہ بولے مولا
یہ میرا چاند سا فرزند جواں جب ہوگا
ایسا بے مثل زمانے میں یہ غازی ہوگا
ایک لشکر نہیں دنیا پے یہ بھاری ہوگا
ایسے مولا کی مدح کیا یہ کرے گا ہانی
پیاسا خود رہ کے جو دریا کو پلائے پانی
پوری تاریخ میں یہ ایک سخی ایسا ہے
گو نہیں ہاتھ مگر پھر بھی عطا کرتا ہے
جو لڑا روب نظر سے وہ دلاور یہ ہے
جس سے سیراب ہیں دریا وہ سمندر یہ ہے
پھر بڑے پیار سے بیٹے کی ہے مٹھی کھولی
کھول کر مٹھی کئی بار علی نے چومی
پھر امامت کی نگاہوں سے وہ پنجہ دیکھا
ننھے پنجے کو ہے پھر اپنے لبوں پر رکھا
پہلے مولا نے وفاداری کا اقرار لیا
اور پھر اپنی شجاعت کا بھرم سونپ دیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.