Saaye may sayyeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
سائے میں سیدہ کے اعزادار رہیں گے
جب ہو گا سوا نیزے پہ خورشید و قیامت
سائے میں سیدہ کے اعزادار رہیں گے
بڑھتا ہی چلا جائے گا شبیر کا ماتم
قایم جو غمِ شہہ کے علمدار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
ہم قبر میں سو جائیں گے جب بے خبری سے
ماتم کے نشاں روح میں بیدار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
اے منکر ماتم تو کہاں جاکے رہے گا
جنت میں تو سرور کے عزادار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
ہر چیز کو دنیا میں فنا ہونا ہے اک دن
قائم غمِ شبیر کے آثار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
جنت میں اگر مجلسِ شبیر نہ ہو گی
ہم اہلِ اعزا خُلد سے بیزار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
اک بار ذرا نامِ علی لے کے تو دیکھو
مشکل میں مدد گار وہ ہر بار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
بے جان خدائوں سے کہا بنتِ اسد نے
کعبے میں تو اب حیدرِ کرار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
زینب کا کھُلے سر بھرے دربار میں جانا
سجاد اسی درد سے بیمار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
وہ مشک کا چھِدنا وہ سکینہ کا بلکنا
عباس کے سینے پہ سدا وار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
ریحان میرا نامہِ اعمال ہے نوحہ
پروانہِ جنت میرے اشعار رہیں گے
سائے میں سیدہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.