Khawab Mein Jalwa Numa
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
خواب میں جلوہ نما جلوہء سرکار ہوا
میں جو سویا تو مقدر میرا بیدار ہوا
جس نے عباس کے روضے کی زیارت کر لی
وہ اجالوں کا سند یافتہ زوار ہوا
الفت حضرت عباس نے مرنے نہ دیا
موت سے ملنا ملانا تو کئی بار ہوا
وہ محبوں کی عیادت کے لیے آتے ہیں
بارہا میں بھی اسی شوق میں بیمار ہوا
جس کو غازی تیرے پرچم کی ہوائیں نا ملیں
اس کو جینا ہی نہیں مرنا بھی دشوار ہوا
بوتراب اور شریعت سے بغاوت کی تھی
شیخ تربت میں پہنچتے ہی گرفتار ہوا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.