Shah e Karbala Milay
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rajab Ali Khan
غازی سے ایسے ہنس کے شہہ کربلا ملے
جیسے علی سے عرش پہ ہوں مصطفی ملے
میں نے کیا جو روضہ عباس کا طواف
رک رک کے کربلا میں مجھے انبیاء ملے
چلتی ہے پھر جہاں میں پھریرے کو تھام کر
عباس کا علم جو ہوا کو گھلا ملے
عباس کا بھتیجا ہوں بتلاتا ہوں اسے
اصغر کو آج رن میں زرا حرملہ ملے
لگتا ہے جیسے ملتے ہوں عباس اور حسین
آ کر علم کے ساتھ جونہی تعزیہ ملے
یوسف نے بھائیوں سے کہا تم بھی ہو مگر
بھائی ملے کسی کو تو عباس سا ملے
خوش ہو کے دونوں ہاتھوں سے خیرات دیتے ہیں
عباس کو سکینہ کا جب واسطہ ملے
نشہ رجب کا اترے نہ شعبان تک اسد
پیتے رہو جہاں سے بھی جام ولا ملے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.