Noor ne noor ko aaina bana rakha hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s)
نور نے نور کو آئینہ بنا رکھا ہے
حمد پہ میم کا عمامہ سجا رکھا ہے
فاطمہ بنت حسن اور علی ابن حسین
دو چراغوں کے مصلے پہ دیا رکھا ہے
روئے روشن، نفس پاک، کلام تطہیر
ھو نے باطن ترے ظاہر میں چھپا رکھا ہے
باقر الارض و سماوات کے خطبوں سے کھلا
کون سا تارہ ہے اور کون سی جا رکھا ہے
عشق اور عقل کے بہتے ہوئے دریاؤں پر
علم نے اک خط تعدیل لگا رکھا ہے
باقر العلم کی چوکھٹ پہ یقینا رب نے
لوح محفوظ کا دروازہ سجا رکھا ہے
گیسوؤں کے ترے ہے نام گھٹاؤں کا چلن
پیش قدمی کا تری نام ہوا رکھا ہے
مخفیات شب عاشور کے کمسن مصحف
تو نے آباد غم کرب و بلا رکھا ہے
تیرے سورج کی ضیا ہوتے ہوئے بھی سب نے
آج کی روشنی کو کل پہ اٹھا رکھا ہے
اے کریم ابن کریم ابن امام ابن امام
میرے کاسے میں ترا رزق عطا رکھا ہے
آیتیں پڑھنے میں جو لطف ہے شامل اکبر
مدح باقر میں وہ خالق نے مزہ رکھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.