Allah ke shahkar ka hai yom e wiladat
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s)
اللہ کے شاہکار کا ہے یوم ولادت
عباس علمدار کا ہے یوم ولادت
سرکار حسین ابن علی جس کے ہوں ممنون
اس شاہ وفادار کا ہے یوم ولادت
ہے وسعت صد فکر و نظر مدحت عباس
ہے زمزمہء لعل و گہر مدحت عباس
سجدے میں ہیں قرطاس و قلم بھی پئے تعظیم
ہے مخزن فن علم و ہنر مدحت عباس
ہے تذکرہء غازی فصاحت کا کرشمہ
ہے طرز سخن حسن بلاغت کا کرشمہ
لکھتا ہوں جو اس شان سے اشعار فضیلت
ہے مولا علمدار سے نسبت کا کرشمہ
جو اہل وفا دنیا میں ہے اس کا ہے یہ پیر
ہے اس کی عقیدت بھی زمانے میں ہمہ گیر
کہتی ہے اسے باب حوائج سبھی دنیا
پل بھر میں بدل دیتا ہے سائل کی یہ تقدیر
عباس علم داریء سرور کا نشان ہے
اس ذات پہ قربان شجاعت کا جہاں ہے
جو قبل شہادت ہی کے کہلائے بہشتی
تاریخ جہاں میں یہی بس ایک جواں ہے
ہے اس کا علم شوکت و سطوت کی نشانی
تبلیغ نبوت کی رسالت کی نشانی
ہے اس کے پھریرے کی جھلک عظمت اسلام
پنجے کا ہے ہر عکس کرامت کی نشانی
اٹھتا ہے بصد جاہ و حشم پرچم عباس
ہے حق و صداقت کا علم پرچم عباس
سائے میں اسی کے ہے اماں دنیا و دیں کو
تاحشر یہ لہرائیں گے ہم پرچم عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.