Hussain Ke Dar Par
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
لکھا ہوا ہے یہ مولا حسین کے در پر
جو چاہیے وہ ملے گا حسین کے در پر
میری نظر میں یہ تفسیر فاذکرونی ہے
کہ ایک بھیڑ سدا عاشقوں کی رہتی ہے
خدا کے گھر سے زیادہ حسین کے در پر
سنائی بیٹوں کو راہب نے داستان یقیں
میرا حسین ہے سب کچھ نصیب کچھ بھی نہیں
اگر مگر نہیں ہوتا حسین کے در پر
شہید کہتے ہیں یہ اوج ہم نے پایا ہے
ہمیں حسین نے خود کربلا بلایا ہے
ہے اب قیام ہمارا حسین کے در پر
ہاں دمشق میں در زینب پہ جو شہید ہوا
خود آ کے لے گئے عباس اس کو کرب و بلا
ہوئی نماز جنازہ حسین کے در پر
وہب کی ماں سے تقابل کرو نہ راہب کا
وہ بیٹے لینے آیا تھا در حسین پہ
یہ دینے آئی ہے بیٹا حسین کے در پر
صلوۃ میں میرے ہمراہ ہو گی روح صلوۃ
میں بعد ماتم سرور امام عصر کے ساتھ
نماز عصر پڑھوں گا حسین کے در پر
یہ اور بات کے صلبوں میں کر رہا تھا سفر
کہا تھا میں نے بھی لبیک استغاثے پر
بھلا میں کیسے نہ جاتا حسین کے در پر
کرم کا چھوٹا سا اک معجزہ سناؤں تمہیں
تھے دو کروڑ بشر کربلا میں پھر بھی ہمیں
نہیں ملا کوئی بھوکا حسین کے در پر
بتا گئی ہے تکلم نظر بزرگوں کی
بنی اسد میں طویریج کے قافلے میں کبھی
ملے امام زمانہ حسین کے در پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.