Ghar se nikal ke khoon mein nahane chale Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain
گھر سے نکل کے خوں میں نہانے چلے حسین
خوں میں نہانے دیں کو بچانے چلے حسین
خم کھا گئی تھی جس سے براہیم کی کمر
اس وزن کربلا کو اٹھانے چلے حسین
باندھے ہوئے ہیں تن پہ جو احرام کربلا
کعبہ بچانے حج کے بہانے چلے حسین
گہوارے میں کیا تھا جو وعدہ رسول سے
وعدہ وہ آج اپنا نبھانے چلے حسین
آ دشت نینوا میں ہوائے یزیدیت
اپنے لہو سے شمع جلانے چلے حسین
کچھ اس قدر خدا کی خدائی کی فکر ہے
گھر دے کے گھر خدا کا بچانے چلے حسین
اصغر کو آہ کر کے حوالے زمین کے
خنجر سے اپنی پیاس بجھانے چلے حسین
جو بن سکے نوید کسی سے نہ جز حسین
سوکھے لبوں وہ بات بنانے چلے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.