Ali Wali Ka Hua Hai Warood Kaaba Mein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
علی ولی کا ہوا ہے ورود کعبہ میں
فلک سے پہنچی صدائے درود کعبہ میں
اسی لیے تو ہوا ہے ظہور اسد اللہ
رہے نہ باقی بتوں کا وجود کعبہ میں
یہ آ رہی ہے صدا منبر سلونی سے
ہیں شہر تو اس کا در ہے علی
احاطہ اس کی فضیلت کا ہو نہیں سکتا
ہمارے فہم و فراست سے بالاتر ہے علی
علی ہے حیدر و صفدر علی شہ مرداں
رقم ہیں سب کے دلوں پر فضیلتیں اس کی
ہو جنگ خیبر و خندق احد کہ بدر و حنین
ہیں دیں کی فتح مبیں سب شجاعتیں اس کی
علی وہ ناصر و مشکل کشائے عالم ہے
خدا نے بخشی ہیں جس کو کرامتیں ساری
علی کو جس نے مدد کے لیے پکارا ہے
علی نے ٹال دیں اس کی مصیبتیں ساری
خدا کے نور کا حصہ نبی، نبی کا علی
نبی علی کے سب انوار ایک جیسے ہیں
اگر ہو شک ہجرت کو دیکھ لے دنیا
خدا کے دونوں یہ شاہکار ایک جیسے ہیں
نبی کا خاص یہ فرماں ہے مومنین کرام
سجاؤ ذکر علی کر کے محفلیں اپنی
خدا کی عین عبادت ہے ذکر و یاد علی
اسی عمل سے عبارت ہیں مجلسیں اپنی
علی ولی ہے وہ دست خدا زمانے میں
کہ جس کا دست کرم مظہر العجائب ہے
خدا اور اس کی خدائی بھی جس پہ ناز کرے
یہی وہ فخر نبوت نبی کا نائب ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.