Dilon pe naqsh mawaddat hain jo ubhare hue
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Taqi (a.s)
دلوں پہ نقش مودت ہیں جو ابھارے ہوئے
وہ قرض اجر رسالت کا ہیں اتارے ہوئے
نہم امام محمد تقی ہیں عترت میں
علی رضا کی امامت کا عکس دھارے ہوئے
وہی ہے شان سخا جو کہ تھی اب وجد میں
انہی کی مثل مددگار یہ ہمارے ہوئے
وہی ہمیشہ رہے ہیں امان میں مومن
وہ جن کے امر امامت سے استخارے ہوئے
در امام تقی پر گئے ہیں جو زائر
ولا کے نقش دلوں پر ہیں سب نکھارے ہوئے
وہ چاند اترا امام رضا کے گلشن میں
اسی سے چہرے محبوں کے سب ستارے ہوئے
در تقی سے ملا جن کو درس حق ممتاز
رہ طلب میں وہی کامیاب سارے ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.