Sada Ye Deti Hai Behna Kahan Ho Mere Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Haider Rizvi
صدا یہ دیتی ہے بہنا کہاں ہو میرے حسین
کھڑی ہوں دشت میں تنہا کہاں ہو میرے حسین
یہاں کسی بھی جنازے پہ سر نہیں بھائی
کہاں تلاش کرے تجھ کو فاطمہ جائی
بتا دو خود مجھے بھیا کہاں ہو میرے حسین
پڑی ہیں لاشوں پہ لاشیں جہاں بھی جائے نظر
بہن کو ملتی نہیں یاں ہے تمہاری کوئی خبر
تم ہی بتاؤ خدارا کہاں ہو میرے حسین
تمہاری بیٹی کو مقتل میں ڈھونڈتی ہوں میں
تمہارے ساتھ ہے بچی یہ جانتی ہوں میں
کہاں ہے میری سکینہ کہاں ہو میرے حسین
تمہاری لاش سے پتھر بہن ہٹائے گی
جو داغ خوں کے لگے ہیں انھیں مٹائے گی
کروں گی صاف میں چہرہ کہاں ہو میرے حسین
لعین چھیننے والے سروں سے چادر ہیں
کوئی نہیں ہے نہ عباس ہیں نہ اکبر ہیں
لعیں جلاتے ہیں خیمہ کہاں ہو میرے حسین
علی کی بیٹی کو ہائے رسن میں باندھا گیا
گئی ہیں جب سر بازار زینب کبری
پڑھا ہے بس یہی نوحہ کہاں ہو میرے حسین
جلا ہے جس گھڑی ازلان خیمہ سادات
سنو کہ دشت میں حیدر عجب ہوئی ہے رات
پکاری زینب کبری کہاں ہو میرے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.