Naam Asghar Hai Mera Main Ali Ka Hoon Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
نام اصغر ہے میرا میں علی کا ہوں علی
حرملہ تجھ کو بتاتا ہوں میں اوقات تیری
فخر خورشید ہوں میں خاک کا پیوند نہیں
ابن شبیر سن و سال کا پابند نہیں
ابھی مقتل میں رلائے گی تجھے میری ہنسی
تو سمجھتا ہے کہ پانی کی ضرورت ہے مجھے
صاحب امر کا بیٹا ہوں خبر بھی ہے تجھے
میں جو چاہوں ابھی لگ جائے گی ساون کی جھڑی
آج سے جنگ کے دستور بدل دینگے ہم
فیصلہ صاف یہ لکھینگے مؤرخ کے قلم
ہار کر جیت میری جیت کے بھی ہار تیری
حشر سے پہلے سماں حشر کا ہو جائے ابھی
زندگی موت کی آغوش میں سو جائے ابھی
بند کونین کی تقدیر ہے مٹھی میں میری
زور دادا کا دکھانے کی ضرورت کیا ہے
مجھ کو تلوار اٹھانے کی ضرورت کیا ہے
میں اشارہ کر دوں تو ابھی ہر ایک شقی
شام والوں کے مقدر میں اندھیرا کر دوں
منتظر ہے وہ میری کوئی اشارہ کر دوں
ہاتھ باندھے ہوئے خود موت ہے مقتل میں کھڑی
میری مادر نے بڑھائی میرے لڑنے کی امنگ
کبھی خیبر کبھی خندق کبھی صفین کی جنگ
چھ مہینے مجھے لوری میں سنایا ہے یہی
خاندان ایسے کریموں کا کہاں اور بھلا
اپنے قاتل پہ کرم شیوہ آل زہرا
حرملہ جا تجھے خیرات میں شہرت دے دی
دو جہاں کو میرا پیغام سنا دو جا کر
کوئی راہب کوئی فطرس ابھی باقی ہے اگر
میرے گہوارے کے نزدیک چلا آئے ابھی
قوتیں شر کی ہیں جتنی انہیں یکجا کر لے
کم ہیں نو لاکھ تو جا اور اکٹھا کر لے
مل کے بھی دونوں جہاں مجھ سے نہ جیتیں گے کبھی
چودہ صدیوں سے تکلم یہ کوئی کہتا ہے
اس کو اولاد عطا ہو گی میرا دعوی ہے
سر عقیدت سے رکھے تو میرے جھولے پہ کوئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.