Shafaat ki azan Mola Naqi hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Naqi (a.s)
شفاعت کی اذاں مولا نقی ہیں
کرم کی داستاں مولا نقی ہیں
یہ حجت ہیں خدائے لم یزل کی
خدا کے ترجماں مولا نقی ہیں
جہاں پر رفعتیں بھی سر جھکائیں
وہ عظمت کا نشاں مولا نقی ہیں
شیرینی گھولتے ہیں روح و دل میں
بڑے شیریں زباں مولا نقی ہیں
یہ نخل طیبہ کی پاک کونپل
سخا کا گلستاں مولا نقی ہیں
ہمیں کیوں حشر کی گرمی کا ڈر ہو
ہمارا سائباں مولا نقی ہیں
سعادت جانتے ہیں نوکری کو
ہمارے حکمراں مولا نقی ہیں
میں ان کے در پہ ساحل جھک گیا ہوں
بہت ہی مہرباں مولا نقی ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.