Rauza nahi hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Raza Abbas Zaidi
اے کاش اب کی بار میں جب جاؤں کربلا
روضہ نہیں حسین نظر آئیں سامنے
آنکھیں نہیں ہوں پھر بھی نظر آئے راستہ
میں دے رہا ہوں آپ کو جابر کا واسطہ
اتنا بلند کیجئے معیار عشق کا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
جس کو حسین مل گئے سب مل گیا اُسے
اب اور کیا میں مانگونگا گنبد کو دیکھ کے
پہلی نظر میں ہوگی لبوں پر یہی دعا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
پلکیں جھکاکے جب رکھوں دربار میں قدم
ہوجائے میری آنکھوں پہ عباس کا کرم
نظریں میں جب اُٹھاؤں تو دیکھوں یہ معجزہ
روضہ نہیں حسین۔۔۔
پوری ہو کیسے مولا زیارت کی آرزو
جب تک نہ آپ سے ہو ملاقات رو برو
تب جاکے ہوگا میری زیارت کا حق ادا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
قابل نہیں ہوں آپ کے ہاں مانتا ہوں میں
پر آپ تو کریم ہیں یہ جانتا ہوں میں
ہوجائے اس غلام کو یہ معرفت عطا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
پہنچوں حرم میں جب کفِ عباس دیکھ کر
چہرے کے بل گرادوں میں خودکو زمین پر
غازی کا پرسہ لیجئے جب دوں میں یہ صدا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
غم کا ضعیف چہرے پہ احساس دیکھ لوں
اکبر کی قبر دیکھ کے مولا سے جب کہوں
کیسے اُٹھایا آپ نے لاشہ جوان کا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
ملنا ہے ہمکو فاطمہ زہرا کے چین سے
جو دل میں آرزو تھی وہ کہدی حسین سے
اس آس پہ ہی جائینگے ذیشان اور رضا
روضہ نہیں حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.