Ilm o hikmat ka samundar hain Muhammad Baqir
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s)
علم و حکمت کا سمندر ہیں محمد باقر
صورت ساقی کوثر ہیں محمد باقر
وارث آیت تطہیر ہیں مولا میرے
بے بدل ہادی و رہبر ہیں محمد باقر
خوبرو ایسے کہ دنیا کو ضیائیں بانٹیں
نور ہی نور ہیں، انور ہیں محمد باقر
یہ فصاحت میں بلاغت میں علی کا پرتو
مہرباں مثل پیمبر ہیں محمد باقر
پاک حسنین کا پاکیزہ لہو ہے ان میں
ان کے اوصاف کا جوہر ہیں محمد باقر
دین کی نشر و اشاعت رہا مقصد ان کا
عقل والوں کا مقدر ہیں محمد باقر
ان پہ ادراک کے کھل جائیں دریچے سارے
جن کے اذہان کے اندر ہیں محمد باقر
ناز کرتے ہیں مقدر پہ وہ اپنے ساحل
جن علی والوں کے سرور ہیں محمد باقر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.