Aaj ke din hua wo noor zahoor
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
آج کے دن ہوا وہ نور ظہور جس سے خیرالنساء کی ذات بنی
آج کے دن صدائے کن گونجی آج کے دن یہ کائنات بنی
آج پیدا ہوئے مظاہر سب کنز مخفی ہوا ہے ظاہر سب
آج تک نور بے صفت تھی جو ذات آج مجموعہ صفات بنی
آج پیدا ہوا ہے میں سے تو آج پیدا ہوئے یہ ھا اور ھو
گونج اٹھا لاالہ الا ھو شکل آیات بینات بنی
آج کے دن بنے یہ لوح و قلم آج کے دن بنے یہ کرسی و عرش
آج وحدت کو مل گئی کثرت اک تجلی تجلیات بنی
آج تخلیق جبرئیل ہوئی آج تکمیل ہر دلیل ہوئی
آج کا دن بہت مبارک ہے آج کے دن رہ نجات بنی
آج کے دن ہوا یہ کن فیکوں آج کے دن بنے برون و دروں
آج کے دن بنے وجود و عدم آج یہ دن بنا یہ رات بنی
آج کے دن بنے زمین و زماں آج کے دن بنے مکین و مکاں
آج کے دن وجود خلق ہوا آج کے دن ہی یہ حیات بنی
آج پیدا ہوئے یہ بحر و بر آج پیدا ہوئے یہ خشک و تر
آج پیدا ہوئے یہ آب و غذا آج یہ صورت ثبات بنی
آج پیدا ہوئے فنا و بقا آج پیدا ہوئے سکوت و صدا
آج شکل نمود صبح و مساء نور ظاہر کے ساتھ ساتھ بنی
آج پیدا ہوا یہ عالم امر آج پیدا ہوا یہ عالم روح
آج یہ واجب و وجوب بنے آج یہ شکل ممکنات بنی
آج تخلیق علم کا دن ہے آج تخلیق عقل کا دن ہے
آج کے دن یہی کہوں گا نوید آج کے دن خدا کی بات بنی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.