Sad tehniyat hai aamad e khair un nisa ka jashn
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
صد تہنیت ہے آمد خیر النسا کا جشن
دل میں موالیوں کے ہے حسن ولا کا جشن
حوریں پرو کے لائی ہیں گجرے درود کے
گھر میں نبی کے آج ہے صل علی کا جشن
حوریں بہشتی آ کے پئے تہنیت تمام
کرتی ہیں جھک کے مادر زہرا کو سلام
ہیں عرش جیسی صحن خدیجہ کی رونقیں
بیت شرف میں ہیں مہ و اختر یوں خوش خرام
مستور کائنات ہیں ممنون فاطمہ
شرم و حیا جہاں میں ہے مرہون فاطمہ
عترت ہے ان کی سرور و سردار دو جہاں
یکتائے دہر ہیں در مکنون فاطمہ
ہیں ایسی طاہرہ کہ طہارت نثار ہے
صدیقہ زمن پہ صداقت نثار ہے
فیضان ان کے در کا خدا کی سبیل خاص
معجز نما وہ ہیں کہ کرامت نثار ہے
جو بھی مرادیں دل میں ہیں سب آج مانگ لیں
ہے جس طرح کی جن کو طلب آج مانگ لیں
خالی در بتول سے کوئی نہیں گیا
بے امتیاز نام و نسب آج مانگ لیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.