Aaj Bhi Zainab Ki Aati Hai Sada Bhai Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
آج بھی زینب کی آتی ہے صدا بھائی حسین
تیرا چہرہ تیری آنکھیں بھول کب پائی حسین
چلتے ناقے سے گرایا خود کو جلتی ریت پر
گھٹنوں کے بل میں تیری لاش تک آئی حسین
بس میں گھبرائی تھی خنجر تجھ پہ چلتا دیکھ کر
پھر کسی مشکل میں گھر کر میں نہ گھبرائی حسین
کون تھا جو مرنے والوں میں نہیں تھا خوبرو
بھولنے بیٹھی تو کس کس کی نہ یاد آئی حسین
بہہ رہے تھے آنکھ سے آنسو تیری رخصت کے وقت
پھر کوئی آنسو نہ ٹپکا آنکھ پتھرائی حسین
ہاتھ میں کوزے لئے سب آسماں تکتے رہے
ابر نے اک بوند پانی کی نہ برسائی حسین
ایک اک حجرے میں رک کر ٹھہر کر ہر در کے پاس
خالی گھر میں ڈھونڈتی ہے تجھ کو تنہائی حسین
دیکھتی ہوں خاک دامن میں تو بھر آتا ہے دل
خاک پر میں کیسے کیسے پھول چھوڑ آئی حسین
دور افتادہ سفر سے لوٹ کر میں نے نوید
ٹھنڈا پانی جب پیا بس تیری یاد آئی حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.