Rang layega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Ameer Hasan Aamir
ٹوٹے تیروں پہ مصلہ خون اصغر سے وضو
کس طرح تاریخ کے دل سے بھلایا جاے گا
چھپ نہ پاے گی ستم سے تیری مظلومی حسین
داستان کربلا ہر آدمی دہراے گا
رنگ لاے گا ضرور رنگ لاے گا
یہ لہو حسین کا ہے رنگ لاے گا
رنگ لاے گا ضرور رنگ لاے گا
کربلا کا نور ہر صدی پہ چھاے گا
رنگ لاے گا ضرور رنگ لاے گا
ہر زباں پر ہے کربلا کے واقعات
اب جہاں ہے ایک بے وطن کے ساتھ ساتھ
کلمۂ حسین پڑھ رہی ہے کاینات
قد حسینیت کا کوی کیا گھٹاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
یہ لہو شریعتوں کے سر کا تاج ہے
یہ لہو رسالتوں کا ہم مزاج ہے
یہ لہو قافلے ظلم احتجاج ہے
یہ لہو ضمیر آدمی جاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
اس لہو کی بوندھ پر ہے دین کا ستون
اس لہو نے بھر دیا حیات میں سکون
حشر تک حسین تیرا بے گناہ خوں
جانے کتنے مجرموں کو حر بناے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
اس لہو میں روشنی ہے کردگار کی
اس لہو میں گھنگراج ہے ذوالفقار کی
یہ لہو ہے حد علی کے اعتبار کی
ظلم کے تمام خیبروں کو ڈھاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
یہ لہو زمیں پر جہاں ٹپک گیا
اس زمیں کا نور آسمان تک گیا
اس لہو سے دین مصطفیٰ چمک گیا
اس لہو کا قرض خود خدا چکاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
ہر طرف حسینیت کی ہوگی دھوم دھام
حریت جگاے گا حسین کا پیام
کب تلک کرو گے تم جہاں میں قتل عام
امن کا چراغ تم سے بجھ نہ پاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
بڑھ رہا ہے دن بہ دن یقین کربلا
چھا رہا ہے ذہن و دل پہ دین کربلا
کہ رہی ہے سرخ زمین کربلا
حشر تک خدا کا دین جگمگاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
انتقام بار بار لے گا یہ لہو
ظلم کی نقاب اتار لے گا یہ لہو
قاتلوں کو خود پکار لے گا یہ لہو
یہ لہو جہاں میں معجزے دکھاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
کہہ رہی ہے ظلمتوں سے صبحِ انتقام
ہو چکی ہے پھر علی کی تیغ بے نیام
منزلیں خروج میں ہے آخری امام
وقت کا یزید پھر سے منہ کی کھاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
اختر آنے والی ہے جہان کی مراد
عامر اب قریب تر ہے آخری جہاد
ہو گا ہر زباں پر حسین زندہ باد
ظلم یہ صداییں سن کے تلملاے گا
رنگ لاے گا ضرور۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.