Fatima ka bhare madine mein gham batane koi nahi aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
فاطمہ کا بھرے مدینے میں غم بٹانے کوئی نہیں آیا
گھر جلانے تو کلمہ گو آئے ہائے در بجھانے کوئی نہیں آیا
کیا وہ اسلام کا ہی مرکز تھا کیا مدینہ تھا وہ محمد کا
لگ رہے تھے جہاں پہ زہرا کے تازیانے کوئی نہیں آیا
رسیاں تھیں علی کی گردن میں اور بازار سے گزرتے تھے
سب تماشائی بن کے تکتے رہے اور چھڑانے کوئی نہیں آیا
گھر جلا قتل ہو گئے محسن پسلیاں سیدہ کی ٹوٹ گئیں
پھر بھی کہتے ہو تم کہ زہرا پر ظلم ڈھانے کوئی نہیں آیا
خود ہی چننے لگی نبی زادی بکھری تحریر اپنے بابا کی
مصطفی کی سند کے ٹکڑوں کو ہائے جب اٹھانے کوئی نہیں آیا
ہر ستم فاطمہ پہ ڈھایا گیا جلتا دروازہ بھی گرایا گیا
اپنے مہدی کو دی صدا اس نے ہائے جب بچانے کوئی نہیں آیا
آٹھ شوال کو ہوئی اکبر پھر شہادت نبی کی بیٹی کی
گر رہا تھا مزار بی بی کا پر بچانے کوئی نہیں آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.