Surah e Kahf Sunata Hai Yeh Sar Kis Ka Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Mir Hasan Mir
سورہء کہف سناتا ہے یہ سر کس کا ہے
خون آنکھوں سے بہاتا ہے یہ سر کس کا ہے
چلتے چلتے جو سکینہ کہیں گر جاتی ہے
خود کو نیزے سے گراتا ہے یہ سر کس کا ہے
جس طرف جاتا ہے بازار میں سر اکبر کا
اس طرف دیکھتا جاتا ہے یہ سر کس کا ہے
جب بھی داخل کسی بازار میں ہوتے ہیں حرم
پہلا پتھر یہی کھاتا ہے یہ سر کس کا ہے
رات ہوتی ہے تو معصوم سی اک بچی کو
لوری نیزے سے سناتا ہے یہ سر کس کا ہے
پڑھ کے قرآن کی آیات سر زینب سے
دھیان لوگوں کا ہٹاتا ہے یہ سر کس کا ہے
یہ سماء کاش نہ دیکھے کوئی خواہر اس کی
شمر زلفوں سے اٹھاتا ہے یہ سر کس کا ہے
میر سجاد نہیں کیا کوئی وارث اس کا
اس کو ہر ایک ستاتا ہے یہ سر کس کا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.